گلگت (پ ر) قائم مقام اسسٹنٹ و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت علی احمد کے قیادت میں ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کا مشترکہ چھاپہ مار ٹیم کا شہر میں گرانفروشوں کے خلاف زبردست کاروائی، فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے انڈوں کے کڑوا ہونے کی شکایات پر ہزاروں مالیت کے انڈے ایجنسی سے واپس بجوادئے، تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت علی احمد کے سربراہی میں شہر کے مختلف مارکیٹوں میں زبردست چھاپہ مار کاروائیاں کیں، جسمیں تھوک و پرچون دکانوں، ہول سیلرز، سبزی منڈیوں اور ہوٹلوں میں کاکریک ڈاون شامل تھا، چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران اسسٹنٹ کمشنر گلگت علی احمد نے تاجروں کو پلاسٹک کے استعمال سے پرہیز کریں اور ماحول دوست کپڑوں کے تھیلے استعمال کریں تاکہ حکومت کے جانب سے پابندی پر عملدرآمد یقینی بنائی جاسکے، بعد ازاں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے فوڈ انسپکٹر کوحکم دیا کہ وہ عوامی شکایات کی روشنی میں انڈوں کے خرید وفروخت کرنے والے ایجنسیوں کو پابندی کریں کہ وہ عوامی شکایات دور ہونے تک انڈوں کی ترسیل بند کردیں، اور ایجنسی سے رابطہ میں رہیں کہ انڈوں کی کڑوے پن کی وجہ کیا ہوسکتی ہے فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے فوڈ ٹیکنالوجسٹ طالبہ سمیرا حسن کے ہمراہ شہرکے انڈو ں کے خریدو فروخت کرنے والے ایجنسیوں سے انڈوں کے سٹاک کے تفصیلات لیکر انڈوں کے کڑوے پن کو ختم ہونے تک سپلائی معطل رکھنے کیلئے ہدایات دیں، اور لاکھوں مالیت کے انڈوں کو ایجنسی واپس بجوانے کاحکم دے دیا۔ غیر معیاری، بدبودار اور کڑوے انڈوں کی سپلائی ہر گز نہ کی جائے، خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائے گی۔ واضح رہے سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا میں شہرکے مختلف مارکیٹوں میں غیر معیاری، بدبو دار اور کڑوے انڈوں کی سپلائی پر عوامی شکایات پر مبنی رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے نوٹس لیکر فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کوحکم دیا تھا کہ وہ انڈوں کے ایجنسی کا تفصیلی معائینہ کریں اور انڈوں کی سپلائی بند کرکے رپورٹ دیں۔ جس پر ہفتے کے روز فوڈانسپکٹر نے کاروائی کرکے انڈوں کی کلیئرنگ رپورٹ آنے تک خریدو فروخت کیلئے پابندی عائد کردی ہے
