حق مانگنا ہر شہری کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے۔سابق میجر جنرل و سربراہ پاکستان عام آدمی موومنٹ
اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق افواج پاکستان کے سابق میجر جنرل و سربراہ پاکستان عام آدمی موومنٹ محمد سعد خٹک نے کہا کہ سیاستدانوں کی غلط پالیسیوں نے ملک بھر میں انتشار پیدا کیا ہے جو ملک اور عوام کیلئے نقصان دہ ہے عوامی مسائل و مشکلات میں اضافہ حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے عوام مہنگائی کی وجہ سے ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہے لیکن حکومت عوام کے مسائل و مشکلات سے بے خبر ہے جو قابل افسوس ہے ایک طرف حکمران اپنی کرسی کیلئے لڑ رہی ہے دوسری طرف غریب عوام مہنگائی کی وجہ سے خودکشیوں پر مجبور ہیں.پاکستان عام آدمی موومنٹ کے سربراہ و افواج پاکستان کے سابق میجر جنرل محمد سعد خٹک نے بین الاقوامی اردو گلوبل میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت وقت سے پرزور مطالبہ ہے کہ مہنگائی کی خاتمے کیلئے اہم اقدامات کریں تاکہ ملک بھر میں جاری مہنگائی سے عوام کو نجات مل سکے۔
