حاجی شعیب خان اکاخیل کی عوامی خدمات کسی سے چھپی نہیں ہے۔علاقہ عمائدین
پشاور(نمائندہ خصوصی )اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے سینئر سیاستدان و معروف کاروباری شخصیت حاجی شعیب خان اکاخیل کو خیبر پختون خواہ نگران کابینہ میں شامل کیا جائے شعیب خان اکاخیل کئی سالوں سے خیبر پختونخواہ اور خاص کر پشاور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جدوجہد کر رہے ہے جو قابل تعریف ہے حاجی شعیب خان اکاخیل نے ہمیشہ عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اور عوام کی مشکلات کو حکمرانوں تک رسائی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے انکی بے لوث خدمات پشاور عوام ہمیشہ یاد رکھے گی پشاور عوام نے اردو گلوبل میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ خیبر پختونخواہ کے نگران وزیر اعلی اعظم خان سے مطالبہ ہے کہ خیبر پختونخواہ کے سینئر سیاستدان و معروف کاروباری شخصیت حاجی شعیب خان اکاخیل کو خیبر پختون خواہ نگران کابینہ میں شامل کیا جائے۔
