وزیراعظم نے بجلی بریک ڈاؤن پر قوم سے معذرت کرلی

Spread the love

گزشتہ روز کے پاوربریک ڈاؤن پر شہریوں کوپہنچنےوالی تکلیف پر حکومت کی طرف سے معذرت خواہ ہوں۔وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد:(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بجلی بریک ڈاؤن پر قوم سے معذرت کرلی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز کے پاوربریک ڈاؤن پر شہریوں کوپہنچنےوالی تکلیف پر حکومت کی طرف سے معذرت خواہ ہوں۔وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ میرے حکم پر پاور بریک ڈاؤن کی تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں