گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں صحت عامہ کے حوالے سے سیمینار

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف) گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں صحت عامہ ( انسانی جسم میں فولاد کی کمی) کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام کے آرگنائزر کرنل (ر) محمد عبید مرزا،سیدہ شاہدہ شاہ،مسز فلک ناز سیٹھی،مسزفروا ذیشان،مسز فرزانہ اجمل اور ڈاکٹر محمد اسد مرزا تھے۔سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جسکی سعادت محمد عبداللہ نے حاصل کی۔جب کہ ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم شرجیل نے پیش کیا۔اس سیمینار سے ڈاکٹر عبدالغفور ملک،ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم نے خطاب کرتے ہوئے ہوئے بتایا کہ انسانی جسم میں فولاد کی کمی کے بہت سے اسباب ہوتے ہیں۔اور فولاد کی ضرورت سے زیادہ کمی یا زیادتی سے انسان مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے۔یہ بیماریاں بسا اوقات جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہیں۔ان کا علاج متوازن غذا کا استعمال ہے۔ڈاکٹر عبدالغفور ملک نے کہا۔کہ جسم میں فولاد کی کمی نوجوانوں کو زیادہ متاثر کرتی ہے۔اس لیئے انہیں گاہے بگاہے اپنا چیک اپ کرواتے رہنا چاہئیے۔ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے کہا۔کہ خون کی کمی کے شکار لوگوں کا رنگ زرد اور دل پھیلنا شروع ہو جاتا ہے۔ایسا انسان ہر وقت چڑچڑے پن کا شکار رہتا ہے۔اس کی بہت سی وجوہات میں پینے کے صاف پانی کا دستیاب نہ ہونا اور متوازن غذا نہ کھانا بھی شامل ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیں موسم سرما میں کم از کم تین لٹر اور موسم گرما میں کم از کم چار لٹر پانی پینا چاہئیے۔ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ نے تھیلیسیمیا کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔کہ یہ ایک موروثی بیماری ہے۔جو والدین سے بچوں میں منتقل ہوتی ہے۔اس لیئے شادی سے پہلے مرد اور عورت کو اس حوالے سے اپنا میڈیکل چیک اپ کروا لینا چاہئیے۔انسانی جسم میں خون کی کمی کے حوالے سے ڈاکٹر شاہد تنویر نے مزید بتایا کہ صحت وتندرستی کے لیئے ضروری ہے۔کہ صبح کا ناشتہ اور رات کا کھانا بھر پور اور متوازن ہو۔دوپہر جو بھی ہلکا پھلکا کھانا انسانی صحت کے لیئے انتہائی ضروری ہے۔سیمینار کے دیگر شرکاء میں شبیر احمد شیری اور سید اختر علی شاہ بھی شامل تھے۔سیمینار کے اختتام پر کالج ہذا کے پرنسپل ذاہد حسین ساہی نے مہمانِ گرامی کو تحائف پیش کرتے ہوئے تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔۔سیمینار کے اختتام پر قومی ترانہ پیش کیا گیا۔جس کے بعد تمام مہمانوں کی بھرپور تواضع کے لیئے شاندار چائے پارٹی کا انتظام کیا گیا۔جس کے بعد یہ سیمینار اختتام پذیر ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں