وزیراعظم اور خواجہ سعد کے پروڈکشن آرڈر کیخلاف اپیل مسترد۔

Spread the love

شہباز شریف اور خواجہ سعد کو آپ فریق کیسے بناسکتے ہیں؟آپ کا حق دعویٰ نہیں بنتا، عدالت کا درخواست گزار سے مکالمہ۔

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق سپریم کورٹ نے وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق  کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف دائر اپیل مسترد کردی۔سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ریاض حنیف راہی کی جانب سے شہباز شریف اور خواجہ سعد رفیق کے خلاف پروڈکشن آرڈر کے اجرا کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کی۔درخواست گزار نے  مؤقف اپنایا کہ  پچھلےدور حکومت میں شہباز شریف دوران نیب حراست پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین بنے،پارلیمنٹ ایسے رولز نہیں بناسکتی جو کسی دوسرے قانون کے منافی ہو، جن کےخلاف تحقیقات ہورہی ہوتی ہیں وہ پروڈکشن آرڈر پر پارلیمنٹ آتے ہیں۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نیب زدہ پروڈکشن آرڈر پر پارلیمنٹ آکر اپنے خلاف تحقیقات پر تقریر کرتے ہیں اس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے  استفسار کیا کہ شہباز شریف اور خواجہ سعد کو آپ فریق کیسے بنا سکتے ہیں۔آپ کا حق دعویٰ نہیں بنتا۔بعد ازاں عدالت نے شہبازشریف اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرکے خلاف اپیل ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں