ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ائیر: بھارت کی ہرمن پریت کپتان مقرر

Spread the love

ٹیم میں بھارت اور جنوبی افریقا کی 3 ،3 کرکٹرز شامل ہیں جب کہ ون ڈے ٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔

دبئی:(اسپورٹس ڈیسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز  ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2022 کا اعلان کردیا جس میں  پاکستان کی کوئی کرکٹر شامل نہیں۔آئی سی سی ون ڈے ویمنز ٹیم کیلئے  بھارت کی ہرمن پریت کور  بطور کپتان مقرر کیا گیا ہے، ٹیم میں   بھارت اور جنوبی افریقا کی 3 ،3 کرکٹرز شامل ہیں جب کہ ون ڈے ٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی 2 ،2 اور نیوزی لینڈ کی ایک کھلاڑی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں