جہلم(اختر شاہ عارف)آج دینہ کے مقامی میرج ہال میں جہلم کی مشہور سماجی شخصیت فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور ان کی فیملی کی طرف سے مستحق افراد جن میں مسیحی برادری اور مسلم کیمیونٹی شامل تھی۔ان میں اشیائے ضروریات زندگی اور راشن وغیرہ تقسیم کرنے کے لیئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس تقریب کے مہمانِ خصوصی چوہدری واجد حسین ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئروبیت المال جہلم تھے۔اس کے علاوہ میمونہ انجم ڈی ای او لٹریسی،چوہدری محبوب حسین،پاسٹر قمر اور عبد الغفور چوہان چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم نے خصوصی طور پر اس تقریب میں شرکت کی۔
مستحق افراد میں راشن،گرم کپڑے( ذنانہ سوٹ،مردانہ سوٹ اور بچوں کے سوٹ) بچوں کے سکول بیگ بمعہ اسٹیشنری اور بچیوں کے لیئے تحائف،مہندی،چوڑیاں اور کلپ وغیرہ تقسیم کیئے گئے۔اس تقریب میں دعا کے بعد کیک بھی کاٹا گیا۔تمام مستحقین نے فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ اور ان کی فیملی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا۔کہ مہنگائی کے اس دور میں جبکہ ایک وقت کی روٹی کا حصول بھی انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور ان کی فیملی کا یہ اقدام انتہائی مستحن ہے۔چوہدری واجد حسین ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر اور دیگر مقررین نے بھی فرحت کمال ضیاء کے اس نیک جذبے کو سراہتے ہوئے کہا۔کہ فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ اور ان کی فیملی جیسے لوگ ہی صحیح معنوں میں انسانیت کے ماتھے کا جھومر ہیں۔
