گلگت(پ ر) ضلعی انتظامیہ نے برمس تا جوٹیال بالا پیدل والک ٹریک پر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی، پابندی پر مبنی ہدایات کا بورڈ نصب کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق گلگت کے بند بالا مقام برمس بالا تا جوٹیال بالا پہاڑ پربنانے جانے والے پیدل والک ٹریک کی حفاظتی نقطہ نظر اور ممکنہ حادثہ کے پیش آنے کے سبب موٹر سائیکل چلانے پر ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر)اسامہ مجید چیمہ نے پابندی عائد کردی پابندی کا مقصد پیدل چلنے والوں کیلئے ٹریک کو دلکش بنانے کے ساتھ حفاظت کرنا ہے اور موٹر بائیک چلانے کے دوران ممکنہ طور پر پیش آنے والے حادثہ سے محفوظ رکھنا ہے پابندی پر مشتمل بورڈ کو چیف کوآرپوریشن آفیسر گلگت عابد حسین میر کے حکم پر بلڈنگ انسپکٹر میر جملہ کے نگرانی میں بلدیہ سٹاف نصب کردیا ہے۔ بلدیہ چیف عابد حسین میر نے جاری پریس ریلیز میں بتایا کہ آئے روز عوامی شکایات میں خاطر خوا اضافہ ہوا کہ منچلے، نوجوان لڑکے اور ٹک ٹاکرز کے جانب سے ویڑیوز اپ لوڈ کرنے کیلئے برمس بالا اور جوٹیال بالا کے درمیان پہاڑپر بنائے جانے والے پیدل ٹریک پر موٹربائک چلارہے ہیں جس سے ٹریک کو نقصان پہنچنے کے ساتھ حادثات بھی پیش آسکتے ہیں کیونکہ ٹریک زمین سے بہت بلند ہونے کی وجہ سے انسانی قیمتی جانوں کا خطرہ بھی ہے اور ٹریک کے دیواریں، فٹ پاتھ کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے اس تمام خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کے ذریعے پابندی عائد کروادی گئیں ہیں تاکہ ٹریک محفوظ رہنے کے ساتھ انسانی جانوں کی حفاظت بھی ہوسکے، ہمار ا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاطت ہے ٹریک تو دوبارہ بن جائے گا مگر انسانی جان دوبارہ نہیں آئے گی، لہذاتمام شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ پابندی پر من و عن عملدرآمد کریں، اور ممکنہ حادثات سے محفوظ رہیں۔
