گلگت میونسپل بلڈنگ سیکشن کی مجموعی کارکردگی میں بہتری کیلئے ون ونڈو آپریشن سیل اہم کردار ادا کررہا ہے

Spread the love

گلگت (پ ر) ترجمان میونسپل ایڈ منسٹریٹر نے مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کہا کہ تحصیل آفس گلگت میں قائم میونسپل بلڈنگ سیکشن کے جانب سے قائم ون ونڈو آپریشن سیل کے کوششوں سے روزانہ درجنوں کمرشل اور نجی رہاشی تعمیرات کو قانونی بنانے میں مدد مل رہی ہے اور روزانہ درجنوں صارفین سہولت سے فائدہ اٹھارہے ہیں میونسپل بلڈنگ سیکشن کی مجموعی کارکردگی میں بہتری کیلئے ون ونڈو آپریشن سیل اہم کردار ادا کررہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ انکا کہنا تھا کہ ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کے نگرانی میں ون ونڈو آپریشن سیل ایک بہترین کاوش ہے ون ونڈو آپریشنل کاروائیوں میں مزید بہتری کیلئے اقدامات کئے جارے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سال 2022 میں ون ونڈو آپریشن سیل میں ایک ہزار سے زائد کمرشل اور 500 کے قریب نان کمرشل تعمیراتی کیسز کے کاغذی کاروائی مکمل کی گئیں، جبکہ ماہانہ، ہفتہ وار اور روزانہ کے بنیادوں پر کیسز میں اضافہ اسکے علاوہ ہے، انہوں نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن سیل کے جانب سے دی جانے والی سہولیات کی وجہ سے میونسپل بلڈنگ سیکشن پر کم سے کم بوجھ پڑا ہے، جوکہ ایک بہترین کاوش ہے۔ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے قیادت میں بلدیہ کے تمام ذیلی شعبے بہترین کارکردگی دے رہے ہیں اور آئے روز انکی پیشہ وارانہ امور کے سرانجامی میں اضافہ ہورہا ہے، ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے مشترکہ آپریشنل ٹیموں کے جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں