خیبر پختونخواہ کے تمام سرکاری اداروں کے ڈائریکٹر جنرلز اور سیکرٹریز کو تبدیل کیا جائے۔نگران وزیر اعلی سے مطالبہ
نوشہرہ(بیورو رپورٹ)خیبر پختون خواہ کے سرکاری اداروں کے کرپٹ اور رشوت خور افسران کی وجہ سے صوبہ خیبر پختونخواہ مقروض ہے جو قابل افسوس ہے سابقہ حکومت خیبر پختون خواہ نے اپنے مرضی سے کرپٹ اور رشوت خور افسران کی تعینات کی ہے جس کی وجہ خیبر پختونخواہ عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہے انصاف حکومت نے عوام کو انصاف دینے کی بجائے عوام کو خوار و ذلیل کر رہی ہے جو عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، محکمہ صحت، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ کھیل، محکمہ بلدیات، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، محکمہ پولیس اور دیگر اعلی اداروں میں کرپٹ اور رشوت خور افسران نے رشوت خوری کا بازار گرم کر دیا ہے ہر سرکاری پوسٹ کیلئے رقم مختص کیا گیا ہے 9 سالوں میں حکومت نے صرف میرٹ کا نام استعمال کیا لیکن سابقہ حکومت کا میرٹ صرف اخباری بیانات تک محدود تھا سابقہ حکومت کے ہر صوبائی ممبر نے کروڑوں روپوں میں رشوت لی ہے اور اربوں روپوں میں کرپشن کی ہے جس پر نیب اور اینٹی کرپشن نوٹس لے لیں خیبر پختونخواہ کے نگران حکومت خیبر پختونخواہ سرکاری ادارے کرپٹ اور رشوت خور افسران بالا سے پاک کیا جائے۔ خیبر پختون خواہ عوام نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان، پشاور ھائی کورٹ، اینٹی کرپشن، محکمہ نیب اور نگران وزیر اعلی خیبر پختون خواہ اعظم خان، گورنر خیبر پختونخواہ حاجی غلام علی کرپٹ اور رشوت خور افسران بالا کیےاثاثوں کی تحقیق کی جائے اور خیبر پختونخواہ عوام کو انصاف فراہم کیا جائے بے روزگار افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت نے عوام کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں دیا جو قابل افسوس ہے۔
