وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) وطن کی سالمیت کے تحفظ کے لئے پاکستانی سوچ کی حامل دیانتدار قیادت کی ضرورت ھے. تنقید کی گھاٹیوں سے نکل کر تعمیر کی راہ اپنانے کی ضرورت ھے. طبقاتی تفریق سے بالا تر ہو کر خدمت کا مشن مسلم ھینڈز کا منفرد اعزاز ھے ان خیالات کا اظہار سویٹ ھومز پاکستان کے سرپرست اعلی اور سابق رکن قومی اسمبلی زمرد خاں نے مسلم ھینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس سوھدرہ وزیرآباد کے دورہ کے موقع پر معززین کے اجتماع سے خطاب کرتے ھوئے کیا. اس موقع پر اوصاف گروپ کے چئیرمین راجہ مہتاب خاں اور مسلم ھینڈز انٹرنیشنل برطانیہ کے بانی چئیرمین سید لخت حسنین ستارہ امتیاز بھی ان کے ھمراہ تھے. سید لخت حسنین نے بتایا کہ جدید علوم سے آراستہ نسل تیار کر کے جہالت کی تاریکیوں سے پاک معاشرہ کی تشکیل مسلم ھینڈز کا مطمع نظر ھے.انہوں نے بتایا کہ دنیا کے 17 ممالک میں قائم ایجوکیشنل کمپلیکس میں ھزاروں طلباء جدید علوم سے روشن مسقبل کی راہیں تلاش کر رھے ھیں.اور پاکستان میں اس وقت چالیس ھزار سے زائد طلباء مسلم ھینڈز کے زیر سایہ جدید علوم اور مثبت نظریاتی تربیت سے بہرہ مند ھو رھے ھیں جن میں 73فی صد سے زائد سٹوڈنٹس کو جدید تعلیمی سہولیات مکمل فری فراھم کی جا رھی ھیں.انہوں نے کہا کہ یتیم اور ضرورت مند طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلباء کی اعلی تعلیم اور عہدوں تک رسائی ھمارا نصب العین ھے. مہمان خصوصی اوصاف گروپ کے چئیرمین راجہ مہتاب خاں نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کو تابناک بنانے میں مصروف عمل خدمتگار ملت کے محسن ھیں اور ملکی وسائل میں خیانت کے مرتکب لوگ قومی مجرم ھیں. ملکی وسائل لوٹ کر بیرون ملک سرمایہ منتقل کرنے والے کسی طور قومی قیادت کے اہل نہیں ھو سکتے.طالبہ طیبہ انور نے کہا کہ “اقراء” کے ساتھ دین کی ابتداء کرنے والی قوم موجودہ دور میں قومی قیادت کی نااہلی کی وجہ سے پستی کی گھاٹیوں میں گم ھو کر رہ گئی ھے اور عظمت رفتہ کی بحالی کے لئے پیغمبر اسلام کی روشن تعلیمات اپنانا ھوں گی. قبل ازیں ممتاز مہمانوں نے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور کے ھمراہ مسلم ھینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس کا تفصیلی دورہ کیا جہاں پراجیکٹ مینجر امجد محمود صدیقی اور پرنسپل میڈم سعدیہ وقار نے طلباء اور طالبات کو فراہم کی گئی سہولیات سے آگاہ کیا. تقریب میں معززین علاقہ کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ ممتاز شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر مسلم ھینڈز کی جانب سے مہمانوں کو سوینئرز اور پریس کلب کی جانب سے چئیرمین افتحار احمد بٹ، شکیل اھمداعوان اور طاہرجاوید نے تحائف پیش کئے.
