کرپٹ امپورٹڈ حکومت تحریک انصاف سے سیاسی انتقام لے رہی ہیں۔سیاسی و کاروباری شخصیت
قطر(نمائندہ خصوصی) اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف سیاسی و کاروباری شخصیت محمد زین اللہ خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کی ممکنہ گرفتاریوں پر ردعمل کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی انہوں نے کہا کرپٹ امپورٹڈ حکومت پاکستان تحریک انصاف کی رہنماؤں سے سیاسی انتقام لے رہی ہیں جو قابل افسوس ہے امپورٹڈ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا جو ملک و قوم کیلئے باعث نقصان ہے امپورٹڈ حکومت کو ملک چلانا نہیں اتا صرف کرپشن میں ہی ماہر ہے پاکستان تحریک انصاف واحد پارٹی ہے جنہوں نے پاکستان اور پاکستانی قوم کی ترقی کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے جو قابل تعریف ہے۔معروف سیاسی و کاروباری شخصیت محمد زین اللہ خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا پوری قوم فواد چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہینگے انشااللہ بہت جلد دوبارہ تحریک انصاف اقتدار میں اجائے گی اور چیئرمین عمران خان دوبارہ پاکستان کے وزیراعظم بنینگے۔
