اللہ تبارک و تعالی شہدا کی درجات بلند کریں اور اللہ تعالی شہدا کی مغفرت نصیب فرمائے۔آمین
پشاور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق آصف خان باغی شہید کی سولویں (16) برسی بروز جمعہ بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائیگی ۔کل بروز جمعہ 27 جنوری 2007 کو شہید آصف خان باغی شہید ڈی آئی جی ملک سعد شہید ،ڈی ایس پی خان رازق شہید ،ناظم محمد حکیم صافی شہید ،میاں افتخار شہید مزید معصوم سترہ افراد کے ساتھ سانحہ ڈھکی دالگراں پشاور شہر میں شہید ھوئے ۔ڈھکی دالگراں میں شعیوں کے ماتمی جلوس کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی ناپاک کوشش ایک خودکش بمبار شہر پشاور میں داخل ھوا۔جسکو بروقت شہداء امن پشاور کے بہادر عظیم شہیدوں نے دیکھتے ہی اپنی جانوں کی پروا کئے بغیر خودکش حملہ آوار کو پکڑنے کی کوشش کی جسپر خودکش بمبار نے خود کو بم سے آڑا دیا اور وطن عزیز کی پاک سرزمین پاک مٹی پر انچ نہ آنے دی۔ اور شعیہ عزاداروں کے ماتمی جلوس میں خود کش حملہ آوار کو داخل نہ ھونے دیا اور کئی سینکڑوں افراد کی جانوں کو بچاتے خود شہداء امن ڈھکی دالگراں نے جام شہادت نوش کی اپنے بچوں کو یتیم کیا مگر شہر اقتدار پشاور کی غیور عوام کے بچوں کو یتیم ھونے سے بچا دیا۔ان بہادر عظیم شہیدوں کی برسی کے سلسلے میں کل بروز جمعہ دیار خان پیلس شہید اصف خان باغی حجرہ نوتھیہ میں فاتح خوانی کی جائیگی۔ یاد رہے کہ 7 محرم الحرام 27 جنوری 2007 کو شہر ڈھکی دالگراں میں پشاور کی تاریخ کا سب بڑا خود کش بم دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ملک سعد شہید، ڈی ایس پی خان رازق شہید ، ناظم آصف خان باغی شہید ، ناظم حکیم صافی شہید اور نائب ناظم میاں افتخار شہید ہوگئے تھے۔ ان بہادر شہیدوں کیلئے خصوصی دعائیں کیں جائینگی۔
