گلگت (پ ر) ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس عاطف اللہ خان نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر دو ملزمان عمبر حسین کو 14 دن اور مجاہد خان کو 7 دن کی الگ الگ سزائیں دیکر جیل بجوادیا، تفصیلا ت کے مطابق کار سرکار میں مداخلت اور دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر نگر کالونی کے رہاشی عمبر حسین کو جرم ثابت ہونے پر 14 دن جبکہ خیبر پختون خوا سے تعلق رکھنے والے شہر ی مجاہد خان کو 7 دن کی سز ا دیکر جیل بجوادیا، ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کے حکم پر دونوں ملزمان کو مناور جیل منتقل کردیا گیا، جمعہ کے روز ہونے والے مجسٹریسی عدالت میں ریمارکس دیتے ہوئے ایگزیکٹیومجسٹریٹ عاطف اللہ خان نے کہا کہ دفعہ ایک سوا چوالیس کی خلاف ورزی ہر گز معاف نہیں کیا جائے اور نہ ہی کار سرکار میں مداخلت کی اجازت ہوگی، خلاصہ سرکار اور سرکاری زمینوں پر غیر قانونی قبضہ کرنا جرم ہے لہذ ا شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور غیر قانونی اقدامات سے گریز کریں۔ کارسرکار میں مداخلت ناقابل معافی جرم ہے
