ہڑپہ رہنما پاکستان تحریک انصاف امیدوار حلقہ پی پی 199اور سابقہ تحصیل ناظم ساہیوال چوہدری محمد عمر اسحاق نے حلقے کا سرپرائز وزٹ کیا ان کے ووٹرز سپورٹرز اور پی پی آئی کے نظریاتی کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئ
امیدوار حلقہ پہ پی 199 چوہدری عمر اسحاق نے حلقہ میں ہونے والی شادیوں فاتح خوانی کے ساتھ ساتھ دوست احباب سیاسی شخصیات اور مختلف لوگوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے الیکشن میں بھر پور حصہ لینے کا عندیہ دیا
ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق سابقہ تحصیل ناظم ساہیوال ٹکٹ ہولڈر و رہنما پاکستان تحریک انصاف اور امیدوار حلقہ پی پی 199 چوہدری محمد عمر اسحاق نے حلقہ پی پی 199 کا سر پرائز وزٹ کیا حلقہ کے دورہ کے موقع پر وہ انہوں نے مختلف شادیوں میں شرکت اور فاتح خوانی کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں چوہدری محمد عمر اسحاق کا حلقے کا یہ دورہ ان ووٹرز سپورٹرز اور پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوں کے لیے ایک سر پرائز تھا چوہدری محمد عمر اسحاق کو اپنے درمیان پا کر کارکن ميں خوشی کی لہر دوڑ گئ اس موقع پر چوہدری محمد عمر اسحاق نے انہیں یقین دلایا کہ ان شاہ الله الیکشن میں بھرپور حصہ لوں گا اور پی ٹی آئی کی ہاری ہوئی سیٹ واپس پی ٹی آئی کو دلاؤں گا جس پر کارکنوں نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمد عمر اسحاق کے آنے سےناصرف پی ٹی آئی مضبوط ہوگی بلکہ ان کے اس حلقہ سے الیکشن لڑنے سے پی ٹی آئی کو ایک ایسا مضبوط امیدوار جو مخالف امیدوار پر نفسیاتی برتری رکھنے کے ساتھ ساتھ اسے ہرانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ واحد امیدوار ہے جسے لوکل اور مہاجر دونوں جگہوں پر یکساں مقبولیت حاصل ہے جس کا عملی نمونہ وہ الیکشن دوہزار اٹھارہ میں پیش کر چکے ہیں اس حلقہ کے حوالہ سے ایک اور بات کہ اس حلقہ میں شامل ہونے والی محمد پور قانونگوئی چوہدری محمد عمر اسحاق کا سابقہ حلقہ بھی ہےکے ساتھ ساتھ انہیں اس حلقہ میں اپنی برادری کا ایج بھی ہے چوہدری محمد عمر اسحاق نے اپنے ووٹرز سپورٹرز اور پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوں کو الیکشن کمپین میں بھر پور حصہ لینے کو کہا جس پر انہیں کارکنوں نے مثبت انداز میں ویلکم کیا اور یقین دلایا کہ پچھلے الیکشن سے اب ہماری پوزیشن زیادہ مضبوط ہے