ہڑپہ سابقہ صوبائی وزیر زراعت ومال خان محمد ارشد خان لودھی مرحوم کی سالانہ چوتھی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے لودھی ہاؤس ہڑپہ شہر میں منائی گئ

Spread the love

برسی میں حلقہ بھر سے لوگوں کی کثیر تعداد کے ساتھ ساتھ رہنما مسلم لیگ ن اورسابقہ ضلعی چیئرمین چوہدری زاہد اقبال سابقہ ایم پی اے رانا ریاض احمد خاں سابقہ چیئرمین پی ایچ اے ساہیوال پیر احسان الحق ادریس کی خصوصی شرکت

ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق سابقہ صوبائی وزیر زراعت ومال خان محمد ارشد خان لودھی مرحوم کی سالانہ چوتھی برسی کے سلسلہ میں لودھی ہاؤس ہڑپہ شہر میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں حلقہ بھر سے لودھی خاندان سے پیار محبت رکھنے والے افراد نےبڑی تعداد میں شرکت کی لودھی ہاؤس آنے والے معزز مہمانوں کا نوید اسلم خان لودھی اور ان کے صاحبزادے نادر خان لودھی نے استقبال کیا برسی میں شرکت کرنے والوں نے لودھی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے تلاوت قرآن پاک درود اورکلمہ شریف پڑھنے کے ساتھ ساتھ تسبیحات اور ذکر اذکار کیے برسی کی اس تقریب کا جو انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جارہی تھی کا آغاز تلاوت قرآن پاک کے بعد حدیہ نعت رسول۔مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شروع کیا گیا جس کے بعد مقررین نے حاضرین محفل سے خطاب کرتے ہوئے مرحوم ارشد خان لودھی کی زندگی اور سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے مرحوم ارشد خان لودھی کوخوبصورت الفاظ میں خراج عقیدت و تحسین پیش کیا اس موقع پر سابقہ ایم پی اے نوید اسلم خان لودھی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لودھی صاحب کو ہم سے بچھڑے آج چار برس بیت گئے لودھی صاحب کے جانے کے بعد ہم لوگ بالخصوص ان کی بیٹی عائشہ ارشد خان لودھی اور ان والدہ ابھی بھی اسی صدمہ میں ہیں لیکن ارشد خان لودھی مرحوم اور حلقہ کی عوام کے درمیان کے درمیان جو ایک پیار محبت کا رشتہ تھا وہ آپ لوگوں نے لودھی صاحب کے بچوں کے سروں پر اپناہاتھ رکھ کر اپنی وفاداری اور محبت کا جو ثبوت آپ لوگوں نے دیا ہے اس کے لیے لودھی ہاؤس آپ کی محبت کا قرض دار ہے لودھی صاحب کے جس طرح آپ لوگوں نے ہمارے سر پر اپناہاتھ رکھ کر ہمیں لودھی صاحب کی کمی محسوس نہیں ہونے دی ہم آپ کے بچے ہیں بھائی ہیں عائشہ ارشد خان لودھی آپکی بیٹی ہے بہن ہے اگر ہم سے کوئی غلطی کوتاہی سر زد ہوجائے تو یہ سمجھ کر معاف کردینا کہ یہ اس مرحوم ارشد خان کے بچے ہیں جس اپنی ساری زندگی اپنے حلقہ کی عوام کی خدمت میں گزار دی سیاست کو عبادت سمجھ کر کرنا ہم یہ اپنے قائد اپنے لیڈر خان محمد ارشد خان لودھی مرحوم سے سیکھا ہے اور یہ عوام کی خدمت کی نوکری ہمیں وراثت میں ملی تقریب کے اختتام پر پیر سید اصغر علی شاہ المعروف چن پیر صاحب نے مرحوم ارشد خان لودھی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کروائی تقریب میں شرکت کرنے والے شرکاء کے لیے کھانے کاوسیع انتظام کیا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں