محمد نادر خان کا خیبر پختونخواہ نگران کابینہ اور وزیر اعلی کو مبارکباد۔

Spread the love

نگران حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ صوبے کی ترقی میں کردار ادا کریں۔معروف سماجی ورکر

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے کہا کہ اعظم خان کو نگران وزیر اعلی خیبر پختون خواہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ صوبہ اور صوبے کے عوام کوکئی سالوں سے مسائل و مشکلات کا سامنا ہے صوبے کی ترقی کیلئے پرعزم جدوجہد کی ضرورت ہے سیاسی نمائندگان اختلافات سے ہٹ کر خیبر پختون خواہ صوبے اور عوام کے مسائل پر توجہ دینے میں اہم کردار ادا کریں سماجی ورکر محمد نادر خان نے بین الاقوامی اردو گلوبل میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا خیبر پختونخواہ نگران کابینہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ نگران حکومت صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی میں کردار ادا کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں