پی آر او کسٹم سہیل احمد کو بہترین کارکردگی پر توصیفی سند سے نوازا گیا۔

Spread the love

یاد رہے کہ توصیفی سند چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کی جانب سے منعقدہ تقریب کے موقع پر دیی گئی.

پشاور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق سہیل احمد کو بہترین کارکردگی پر توصیفی سند سے نوازا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کسٹم کے عالمی دن کے مناسبت سے خیبر پختون خواہ کے درالخلافہ پشاور کسٹم ہاوس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد اور کسٹم کے دیگر افسران نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹیکس گیپ کو ختم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایف بھی آر موجودہ دور کے تقاضوں سے مکمل طور پر آگاہ ہے اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کی جانب سے کسٹم ہاوس پشاور کے پبلک ریلیشن آفیسر (PRO) سہیل احمد کو بہترین کارکردگی پر توصیفی سند سے نوازا گیا پی آر او سہیل احمد نے چیئرمین ایف بی آر کا شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پر بین الاقوامی اردو گلوبل میڈیا یورپ کے سربراہ و انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا چیف اکرام الدین نے اپنی مبارکبادی پیغام میں کہا۔ کہ پی آر او کسٹم ہاوس پشاور سہیل احمد کو توصیفی سند ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور انکے بہترین مستقبل کیلئے دعا گوہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں