گلگت (سٹاف رپورٹر) معروف سیاسی و سماجی خاتون راہنما پروین غازی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں وفاقی حکومت کے اس اقدام نے غریبوں کو خود کشی کی طرف دھکیل دیا ہے، ملک کو سری لنکابنانے کیلئے سیاستدانوں نے کمر کس لی ہے، افوسناک بات ہے کہ حالیہ ذبوں حال معاشی حالات کے باجود سیاستدانوں ایک دوسرے سے بازی لینے کیلئے سیاسی تماشے پہ تماشہ کر رہے ہیں، غریب عوام سے قربانی لینے کی بجائے اشرافیہ قربانی دے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معشیت کو کرپشن ذدہ سیاست دانوں نے تباہ کردیا،پیٹرول کے قیمتوں میں اضافہ تجربہ کار سیاستداانوں کا ناکام تجربہ ثابت ہوگا، ملک کو ورلڈ بنک کا گروی رکھنے کیلئے تمام شرائط مان کر حکومت نے پسپائی کا اعلان کردیا ہے دوسری طرف ڈالر کو کھلا چھوڑ کر روپیہ کو تاریکی گراوٹ کا شکار کردیا گیا ہے روپے کی قدر و قیمت کم ہونے سے ملک مزید مالی مشکلات سے دوچار ہوگا، ایسے اقدامات سے، غریب عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین جائے گا پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ غریب عوام پر ایٹم بم بن کر گرا ہے ملک میں مہنگائی کو کم کرنے کیلئے آنے والوں نے ملک میں مہنگائی کا طوفان بپا کیا ہے جوکہ لمحہ فکریہ ہے پروین غازی نے کہ کرپٹ سیاستدانوں نے پیسہ ہڑپ کرکے ملک کو اللہ پاک کے حوالہ کردیا گیا ہے عوام کبھی معاف نہیں کرے گی پاکستان اسلام کے نام پر بناہے اور اللہ ہی پاکستان کو بچائے گا ملک معشیت تباہ کرنے والوں کا انجام بھی بہت بیانک ہوگا، ملکی صورتحال دیکھ کردل خون کے آنسو روتا ہے کاش سیاستدانوں کو اپنے ملک سے محبت اور قربانی دینے کا جزبہ ہوتا تو آج یہ دن نہ دیکھنے پڑتے، بنگلہ دیش اور افغانستان سے بھی پاکستان کی حالت خراب کردی گئی ہیں جبکہ ہندوستان دنیا کی پانچویں معاشی طاقت کے طور پر ترقی کیا ہے اور ہندوستان کے سیاستدانوں کی اپنے ملک سے محبت اور مخلص ہونے کی دلیل ہے۔ بعدازاں انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں حالیہ اضافہ کو مسترد کرکے قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا، وفاقی حکومت کے فیصلے نے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا اللہ پاک سفید پوش لوگوں کی غیب سے مدد کرے،
