پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں۔معروف سماجی ورکر
پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پشاور پولیس لائنز کے مسجد میں خودکش دھماکہ تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس لائنز کے مسجد میں خودکش دھماکہ دھماکے کے نتیجے میں 17 پولیس اہلکار شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو سیل کر دیا۔اس موقع پر معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ دہشت گردوں نے خیبر پختون خواہ میں ایک بار پھر دہشت گردی تیز کر دی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پولیس نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں اور دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تعالی زخمی پولیس اہلکاروں کو صحت یابی نصیب فرمائے۔آمین