گلگت گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری

Spread the love

گلگت(پ ر) گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری فوڈ انسپکٹر کے چھاپوں کے دوران متعد دکانداروں اور ہوٹل مالکان کولیگل نوٹسز دئے گئے تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر علی احمد کے حکم پر فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے فوڈ ٹیکنالوجسٹ سمیرا حسن اور بلدیہ فورس کے جوانوں کے ہمراہ شہر کے مختلف مارکیٹوں میں ہوٹلوں،جنرل سٹور مالکان ںسبزی فروشوں اور ڈیپارٹمنٹل سٹوروں میں زبردست کریک ڈاون کیا۔ چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران ناقص صفائی پر درجن سے زائد ہوٹل مالکان، زائد منافع خوری پر 10دکانداروں اور زائدالمعیاد اشیائے خوردنوش کی برآمدگی پر ہول سیلر مالکان پر جرمانے کئے اور آئندہ محتاط رہنے کا حکم دیا۔ انہوں نے موقع پر۔کہا کہ گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی کوئی رعائت نہی ملے گی عوام کو مصنوعی مہنگائی کے شکار کرنے والوں کو عبرت کا۔نشان بنادیں گے ۔ انہوں نے عوام الناس سے گزارش کی کہ وہ کسی بھی شکایت کی صورت میں الفاکنٹرول پر دکانداروں کی۔شکایات درج کرائیں تاکہ فوری کاروائی کی جاسکے۔ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے مشترکہ چھاپہ مارٹیمیں عوامی۔شکایات کے ازالے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں