چوہدری آصف علی حلقہ NA142 سے ہی الیکشن لڑیں گے

Spread the love

ہڑپہ۔چوہدری آصف علی حلقہ NA142 سے ہی الیکشن لڑیں گے پی پی 198 سے الیکشن لڑنے کی تجویز زیر غور تھی جسے انہوں نے یکسر مسترد کردیا قومی اسمبلی کے اس حلقہ کے لیے انکی ٹکٹ کور کمیٹی اجلاس میں فائنل ہوچکی۔چوہدری آصف علی کے قریبی ذرائع کا وضاحتی بیان

ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی 198سے چوہدری آصف علی کے الیکشن لڑنے کے حوالے سے خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر چوہدری آصف علی کے قریبی ذرائع کا وضاحتی بیان سامنے آیا ہے ذرائع کا کہنا تھا کہ چوہدری آصف علی نے الیکشن ایم این اے کی سیٹ پر ہی لڑنا ہے اور وہ NA142 سے پی ٹی آئی کی ٹکٹ پرکنفرم امیدوار ہیں قبل ازوقت پنجاب اسمبلی کے الیکشن کی صورت میں پی ٹی آئی کے ایم این اے کے امیدواروں کوصوبائی حلقوں میں الیکشن لڑانے پر بات ہوئی تھی جس پر چوہدری آصف علی نے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے سے انکار کردیا تھا ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ حالات جیسے بھی ہوں کون کہاں سے الیکشن لڑے گا یہ الگ ایشو ہے اس حلقہ NA142 سے پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری آصف علی ہی ہیں یادرہے چوہدری آصف علی اس وقت حلقہ میں اپنے ورک کی وجہ سے NA142 کے لیے پی ٹی آئی کے پلیٹ فورم سے ایک مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں اور اس وقت اس حلقہ سے کامیابی حاصل کرنے کے لیے وہ دن رات الیکشن کمپین جاری رکھے ہوئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں