گلگت(پ ر) میونسپل چھاپہ مار ٹیموں کا شہر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری، میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم، فوڈ انسپکٹر راشدقاسمی کا میونسپل مجسٹریٹ عالم حسین کا میونسپل پولیس فورس کے جوانوں کے چھاپوں کے دوران متعد د،کانداروں، قصائیوں، پولٹری مالکان، اور ہوٹل مالکان پر جرمانوں کے ساتھ لیگل نوٹسز دے دئے، تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اسسٹنٹ کمشنر علی احمد کے حکم پر میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم، فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے فوڈ ٹیکنالوجسٹ سمیرا حسن، میونسپل مجسٹریٹ عالم حسین اور بلدیہ فورس کے جوانوں کے ہمراہ شہر کے مختلف مارکیٹوں میں ہوٹلوں،جنرل سٹور مالکان ں سبزی فروشوں اور ڈیپارٹمنٹل سٹوروں میں زبردست کریک ڈاون کیا۔ چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران ناقص صفائی اور زائد قیمتوں کے وصولی پر5 قصائیوں،اور درجن سے زائد ہوٹل اور پولٹری مالکان پر جرمانے کئے جبکہ سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے پر ڈیڑ ھ درجن سے زائد دکانداروں اور زائدالمعیاد اشیائے خوردنوش کی برآمدگی پر ہول سیلر مالکان پر جرمانے کئے اور آئندہ محتاط رہنے کا حکم دیا۔ انہوں نے موقع پرکہا کہ گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی کوئی رعائت نہی ملے گی عوام کو مصنوعی مہنگائی کے شکار کرنے والوں کو عبرت کانشان بنادیں گے۔ انہوں نے عوام الناس سے گزارش کی کہ وہ کسی بھی شکایت کی صورت میں الفاکنٹرول پر دکانداروں کی۔شکایات درج کرائیں تاکہ فوری کاروائی کی جاسکے۔ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے مشترکہ چھاپہ مارٹیمیں عوامی۔شکایات کے ازالے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے
