گلگت(پ ر) ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس عاطف اللہ خان نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 4 ملزمان کو 7 دن جیل کی سزا سنادی۔ ملزمان سکوار میں سرکاری زمین پر قبضہ کرکے تعمیرات کررہے تھے۔ ملزمان کو پٹواری کے ذریعے کئی دفعہ نوٹسز دئے گئے بالاآخر حکم عدولی پر میونسپل پولیس فورس اور محکمہ مال کے پٹواریوں کے ذریعے گرفتار کرکے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ ملزمان نے اوپن ٹرائل کے دوران اپنے کیس کا دفع نہ کر سکے اور مجسٹریٹ فرسٹ کلاس عاطف اللہ خان نے جمعرات کے روز ہونے والے اوپن ٹرائیل کے دوران ملزمان واجد علی، احمد، محمد اور گلاپ شاہ کو سات سات دن جیل کی سزا دیکر مناور جیل بجوادیا۔ ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری اراضی پر این اوسی کے کسی بھی تعمیرات کی اجازت نہی اور سخت قانونی کاروائی ہوگی لہذا عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ کارسرکار میں مداخلت نہ کریں قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ضلعی انتظامیہ تعاون جاری رکھیں عوام کی جان و مال کی حفاظت ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے یاد رکھیں گلگت شہر میں سرکار اراضی پر ہر قسم کے تعمیرات پردفعہ 144 کے تحت پابندی عائد ہے
