پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکے کی پرزور مذمت۔سویرا شفق

Spread the love

خیبر پختونخواہ پولیس نے امن و امان کیلئے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔خاتون قانون دان

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کی معروف خاتون قانون دان سویرا شفق نے کہا کہ پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں ایک دفعہ پھر دہشت گرد تنظیموں نے حملے اور خودکش دھماکے تیز کی دییےجو ملک و قوم کیلئے باعث نقصان ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی دین و مذہب نہیں ہے دہشگرد صرف انسانیت کے قاتل ہے دہشت گردوں نے ہمیشہ انسانیت کی تذلیل کی ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں نمازیوں پر خودکش دھماکہ خیبر پختونخواہ کا سب سے بڑا سانحہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہیں۔ معروف قانون دان سویرا شفق نے بین الاقوامی اردو گلوبل میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ خیبر پختون خواہ پولیس نے امن و امان کیلئے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی خیبر پختونخواہ پولیس کی لازوال قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس نے امن و امان کی بہتر صورتحال کیلئے جو قربانیاں دی ہیں قابل تعریف ہے انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ پاکستان کا تحفظ صرف پولیس اور افواج پاکستان کا نہیں بلکہ چوبیس کروڑ عوام کا بھی فرض اور اہم ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی شہدا کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تبارک و تعالی زخمیوں کو صحت یابی نصیب کرے دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں