تاندلیانوالہ(نوراحمد کھوکھر)
تفصیلات کے مطابق یونین کونسل کے عملے کو دیہی علاقوں کی عوام کا خادم بناؤں گا سیکرٹری یونین کونسل ہمہ وقت عوام کو پیدائش اور اموات کے اندراج اور نکاح رجسٹر کے پاس نکاح کے اندراج کو ہر صورت یقینی بنانے کے لئے ترغیب دیں تا کہ سادہ لوح افراد عدالتوں میں پیسہ لٹانے اور وقت کے ضیاح سے بچ سکیں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ تاندلیانوالہ مہر عثمان ساجد سیال نے پریس کلب کلیانوالہ کے نمائندوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ تحصیل تاندلیانوالہ کی تمام یونین کونسلوں میں سیکرٹری یونین کونسلز اور دیگر عملہ کی کارکردگی کو چیک کرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے تاکہ تحصیل بھر کے دیہی علاقوں کی سادہ لوح عوام کو پیدائش اور اموات کے اندراج اور نکاح رجسٹرار کے پاس شادی کے اندراج میں کسی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے میرا دفتر اور میرے ماتحت عملہ ہمہ وقت عوام کی خدمت کے لئے حاضر رہے گا سیکرٹریز یونین کونسلز اوردیگر عملے کو عوام کا حقیقی معنوں میں خادم بنانا میری زندگی کا مشن ہے عوام کی شکائت پر عملہ کے خلاف سخت کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ یونین کونسلز میں تعینات عملہ اپنا قبلہ درست کر لیں اور یونین کونسلوں میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور دیہی علاقوں میں بسنے والی عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنا لیں اس موقع پر معززین علاقہ مہر رمضان شاہد پربانہ ،مہر عامر سہیل پربانہ،ملک شہباز انجم وٹو،مہر اقبال اگوآنہ، چوہدری شکیل احمد مان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مہر عثمان ساجد سیال کی تعیناتی کو علاقہ کے لئے نیک شگون قرار دیا اور ان کی عوامی خدمت اور کارکردگی کو خوب سراہا
