حکومت فی الفور قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو واپس لیا جائے۔معروف سیاسی و کاروباری شخصیت
قطر(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق سیاسی و کاروباری شخصیت محمد زین اللہ خان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ قوم پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس چکی ہے ہر طرف پٹرول کی قلت کے باعث شہری ذلیل وخوار ہو رہے ہیں جو قابل افسوس ہے۔ سیاسی و کاروباری شخصیت محمد زین اللہ خان نے بین الاقوامی اردو گلوبل میڈیا یورپ سے ایک اخباری بیان میں کہا کہ موجودہ نظام ملک و قوم کو درپش مسائل کو حل کرنے کی اہلیت سے عاری ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں میں اہلیت صلاحیت اور قابلیت نام کی کوئی چیز نہیں ہے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں کیونکہ عوام کو بنیادی سہولیات مسیر کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے عوام کو درپیش مسائل و مشکلات پر بھرپور توجہ کی ضرورت ہے تا کہ عوامی مسائل بروقت حل ہوسکے۔
