پوری قوم جنرل پرویز مشرف کی بخشش و مغفرت کیلئے خصوصی دعائیں فرمائے۔صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق خیبر پختونخواہ
پشاور(نمائندہ فاطمہ بلال)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے سابق آرمی چیف و صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ھوے کہا کہ بےشق ہر انسان کو ایک دن موت کا ذائقہ چھکنا ہے۔اللہ رب العالمین اس دلیر مرد مجاہد محب وطن جرنل پرویز مشرف کے درجات بلند فرمائے آخرت کی منزلیں آسان فرمائے جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطاء فرمائے انکی کامل مغفرت فرمائے لواحقین کو صبر جمیل استقامت نصیب عطاء فرمائے۔صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا صفدر خان باغی نے تمام محب وطن پاکستانیوں سے گزارش کرتا ھوں کہ سابق صدر و محب وطن جرنیل پروئز مشرف کی بخشش و مغفرت کے لئے خصوصی دعائیں فرمائے۔انہوں نے کہا سابق آرمی چیف جرنل پرویز مشرف نے بری بہادری سے 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں حصہ لیا اور وہ ان جنگوں کے تجربہ کار تھے۔جرنل پرویز مشرف 11 اگست 1943 کو دہلی میں پیدا ہوئے،انہیں بہادری کے لیے امتیازی سند سے بھی نوازا گیا۔انکی زیر قیادت کے سنہرے دور میں سب سے بہترین بلدیاتی نظام کو رائج کرنا اور بلدیاتی منتخیب نمائندوں کو مکمل اختیارات تھے جس کے باعث پاکستان کے چاروں صوبوں میں ریکارڈ توڑ ترقیاتی کاموں کا جال پھیلا گیا اور انکے دور میں اشیاء خودرنوش ڈالر سونا فیول سستا کنٹرول ریٹ پر میسر تھا۔سیاسی استحکام اور ملکی حالات پر امن تھے عالمی دنیا میں پاکستان کا وقار بلند تھا.
