تھانہ ڈیرہ رحیم کی حدود میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو سیل کرنے والی گاڑی سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

Spread the love

تھانہ ڈیرہ رحیم کی حدود چک نمبر 145/9L کے قریب ڈکتی کی واردات موٹر سائیکل سوار ڈاکو سیل کرنے والی گاڑی سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ڈی پی او ساہیوال ڈی ایس پی صدر سرکل سے فوری نوٹس کا مطالبہ

ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق صدر انجمن تاجران ہڑپہ اسٹیشن میاں طارق جاوید کی سیل پر جانے والی گاڑی کے ساتھ ڈکیتی کی واردات یہ واردات تھانہ ڈیرہ رحیم کی حدود میں واقع چک نمبر 145/9L کے قریب مختلف علاقوں میں دوکانوں کو مختلف اشیاء فروخت کرنے والی گاڑی کو موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ڈکیتی کی ہونے والی اس واردات کی خبر سنتے ہی علاقے میں ایک بار پھر خوف کی فزاء پھیل گئی تاجر تنظیموں عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او ساہیوال ڈی ایس پی صدر سرکل سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں بھگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال پر نوٹس لیتے ہوئے ہونے والی اس لاکھوں روپے کی واردات کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں