عدالتوں کا احترام توہین عدالت کے نوٹسوں سے نہیں یکساں انصاف مہیا کرنے سے ممکن ہوتا ہے۔انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا
یورپ(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس کمیشن کے انٹرنیشنل جرنلسٹ و انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا چیف اکرام الدین نے کہا کہ عدالتوں کا احترام توہین عدالت کے نوٹسوں سے نہیں یکساں انصاف مہیا کرنے سے ہی ممکن ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر کیسوں کو سن کر انصاف کی روح کے مطابق فیصلے کئے جائیں کچھ کیسوں کی سماعت دنوں میں ہو جاتی ہے اور اکثر کیسوں کی سماعت مہینوں اور سالوں میں نہیں ہو پاتی اور کچھ کیسوں کو سننے سے ہی انکار کر دیا جاتا ہے جو قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کیسوں کو نہ سننا ہو تکنیکی اعتراض لگا دیا جاتا ہے اس طرح نہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی عدالتوں کے احترام کو انکی حقیقی روح کے ساتھ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں زیر التوا کیسوں کے باعث عوام میں رد عمل پایا جاتا ہے. انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا چیف اکرام الدین نے ایک بیان میں کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر کیسوں کو سن کر انصاف کی روح کے مطابق فیصلے کئے جائیں تا کہ ہر مظلوم کو بروقت انصاف مل سکے مظلوم کو انصاف دینا عدالتوں میں بیٹھے ہوئے معزز ججوں کی زمہ داری ہے انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے بھی مطالبہ ہے کہ آئین کے مطابق عدالتی فیصلوں کا احترام کریں کیونکہ عدالتی فیصلوں کا احترام ہم سب پر فرض ہے جب تک عدالتی فیصلوں کا احترام نہ ہو تب تک ملک و قوم کی ترقی ناممکن ہے۔
