وفاقی حکومت کا آئی جی خیبر پختونخوا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

Spread the love

آئی جی گلگت بلتستان سعید خان وزیر کو آئی جی خیبر پختونخواہ لگائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخوا کو تبدیل کرنےکا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وفاق نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے نام مانگ لیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی جی گلگت بلتستان سعید وزیر کو آئی جی خیبر پختونخوا لگائے جانے کا امکان ہے۔سعید وزیر خیبرپختونخوا میں مختلف اہم ذمہ داریوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔خیال رہےکہ اس وقت معظم جاہ انصاری آئی جی خیبر پختونخوا کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں