گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا ہے کہ شہر میں گرانفروشی، تجاوزات اور سرکاری اراضی پر تعمیرات کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی، مجسٹریٹس اپنے اپنے سیکٹرز میں خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کی کڑی نگرانی کریں، کار سرکار میں مداخلت، زائد منافع خوری اور تجاوزات کرنا جرائم ہیں، شہر ی سہولیات کیلئے ضلعی انتظامیہ اپنے لیول سے کام کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہاکہ شہر ی مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں، عوامی شکایات پر چھاپہ مار ٹیمیں روزانہ کاروائیاں کررہی ہیں، جبکہ سیکٹر مجسٹریٹس اپنے اپنے سیکٹرز میں انتظامی رٹ کو یقینی بنانے کیلئے پہلے سے بہتر انداز میں کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ سستا انصاف کی فراہمی کیلئے مجسٹریسی نظام مربوط انداز میں خدمت جار ی رکھے ہوئے ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی اقدامات پر اپنی شکایات الفا کنٹرول میں درج کرائیں تاکہ فوری طور پر شکایات کو دور کیا جاسکے، واضح رہے ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر اور اسکی ٹیم عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے
