گلگت (پ ر) بغیر لائسنس گوشت کرنے اور ڈاکٹر کے مہر کے بغیرفروخت کرنے پر میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم نے قصائی کی دکان سیل اور گوشت کو قبضے میں لے لیا، تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے ہدایات پر شہرکے مختلف مارکیٹوں میں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران مخبر کی اطلاع پر بغیر لائسنس اور ڈاکٹر کے اجازت اور مہر کے بغیر گوشت فروخت کرنے پر قصائی کو گرفتار، گوشت ضبط اور دوکان سیل کردیا، تحریر طور پر معافی نامہ لکھ کر دینے پر قصائی پر بھاری جرمانہ کرکے گوشت کو حوالہ کردیا۔ البتہ دکان سیل رہے گی۔ میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم قصائیوں کو خبر دار کیا ہے کہ وہ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی اور میٹ انسپکٹر کے جانب سے جاری ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنائیں بصورت دیگر لائسنس منسوخ، غیر قانونی گوشت کو ضبط اور مالک پر بھاری جرمانہ اور دکان سیل کردیا جائے گا۔
