کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی پر آواز اٹھائیں۔ڈاکٹر ذیشان نجم خان

Spread the love

ہندوستان اور مودی سرکار کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی بند کریں۔صدر انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے انہوں نے کہا کہ آزادی کی قدر کرنے والوں کو کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔عالمی برادری کی خاموشی افسوس ناک ہے اقوام عالم اور انسانی حقوق کے ادارے کشمیر میں انسانی حقوق کیخلاف ورزی کا نوٹس لے۔ کشمیر میں بے گناہ قتل عام انسانیت کی تذلیل ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہونا وقت کی اشد ضرورت ہے کیونکہ دین اسلام ہمیں مظلوم کا ساتھ دینے کی ترغیب دیتی ہے۔انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے بین الاقوامیاردو گلوبل میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ دنیا کو آگ میں دھکیلنے کی سازش ہو رہی ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کے اداروں سے پرزور مطالبہ ہے کہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی پر آواز اٹھائیں تا کہ کشمیری عوام کو ہندوستان کی غلامی سے آزادی مل سکے کیونکہ آزادی کشمیری عوام کا حق ہے ہندوستان اور مودی سرکار کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی بند کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں