گلگت (پ ر) فٹ پاتھ تجاوزات مافیا کی شامت آگئی، انکروچمنٹ انسپکٹر منظور حسین کا میونسپل فورس کے جوانوں کے ہمراہ زبردست کریک ڈاون، فٹ پاتھ کو ناجائزقبضہ کرکے کاروبار کرنے والے درجنوں افراد کو کو بے دخل کرکے فٹ پاتھ کو واگزار کرادئے، اور آئندہ محتاط رہنے کیلئے قانونی نوٹسز دے دئے، جمعرات کے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختا ر کے حکم پر فٹ پاتھ پر غیر قانونی قبضہ کرکے کاروبا ر کرنے والے درجنوں دکانداروں کو بے دخل کرتے ہوئے فٹ پاتھ کو وگزار کرادیا،انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کا پیغام دیتے ہوئے دکانداروں سے کہا کہ فٹ پاتھ پیدل چلنے والوں کیلئے ہے نہ کہ قبضہ کرکے کاروبار کیلئے، دکاندار حضرات ہوش کے ناخن لیں آئندہ خلاف ورزی ہوئی دکانوں کو سیل فٹ پاتھ پر سجائے جانے والے سامان کو اٹھاکر تحصیل آفس پہنچادیاجائے گا۔ انہوں نے ریڑھی بانوں کو الٹی میٹم دیا کہ وہ مقرر وقت سے پہلے اپنے ریڑھیوں کو میں روڈ پر نہ لائیں بصورت دیگر لائسنس منسوخ کرکے ریڑھی ضبط کی جائے گی۔
