افضل بٹ ،عامر محبوب، انور رضا ،امجد چوہدری اور جاوید اقبال اور دیگر کا فکر انگیز خطاب
اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹ ایسوسی ایشن ربجا کی جانب سے اے کے این ایس کے نو منتخب صدر امجد چوھدری سیکرٹری فنانس جاوید اقبال سیکرٹری اطلاعات نثار کیانی ممبر ایگزئکٹو کمیٹی اعجاز کے اعزاز میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب سے پی ایف یو جے کے مرکزی صدر افضل بٹ نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا سیکرٹری خلیل احمد راجہ آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی ربجا کے صدر سردار شوکت محمود جنرل سیکرٹری مرتضی ملک اے پی پی ورکرز یونین کے صدر شہزاد چوھدری فنانس سیکرٹری این پی سی نیئرعلی اے کے این ایس کے سابق صدر عامر محبوب فنانس سیکرٹری ربجا فیاض چوھدری نائب صدر ربجا شوکت علی ستی اے کے این ایس کے سیکرٹری فنانس جاوید اقبال ھزارہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید لقمان شاہ نے خطاب کرتے ہوئے اے کے این ایس کے نو منتخب صدر امجد چوہدری اور انکی ساری کابینہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ نو منتخب باڈی میڈیا انڈسٹری کو درپیش چیلنجز اور ورکرز حقوق کے تحفظ کے لیئے صحافتی تنظیموں کے ساتھ ملکر مشترکہ کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ پاکستان بھر کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے جسکے لیئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے افضل بٹ نے کہا کہ اس وقت میڈیا جس مشکل دور سے گزر رہا ہے اس کہفیت میں پاکستان بھر کی صحافی برادری کو اپنے حقوق اورمشترکہ اھداف کے حصول کے لیئے باھمی اتحاد کے ذریعے پی ایف یو جے کے جھنڈے تلے جدوجہد کو تیز کرنا ھو گا۔نومنتخب صدر اے کے این ایس امجد چوہدری نے کہا کہ اے کے این ایس۔ پی ایف یو جے ۔نیشنل پریس کلب۔ ربجا اور آر آئی یوجے کے ساتھ ملکر میڈیا کو درپیش مشترکہ مسائل کے حل کے لیئے نئے عزم کے ساتھ جدوجہد کریگی انہوں نے استقبالیئے کے انعقاد پر ربجا کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا وہ خود ورکر کلاس سے ہیں۔ھمیں مالک اور ورکر کا تصور ختم کرکے میڈیا انڈسٹری کے اجتماعی مفاد کی خاطر ایک ساتھ چلنا ہوگا۔ہمارے چیلنجز ایک طرح کے ہیں ادارہ ہوگا تو صحافی اور میڈیا ورکر کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا نے کہا کہ ہم خدمت پر یقین رکھتے ہیں میڈیا ٹاون فیس ٹو کے حوالے کافی پیش رفت ہو چکی ہے یہ صحافتی کمیونٹی کا دھرینہ خواب تھا جو بہت جلد شرمندہ تعبیر ہوگا انہوں نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا صحافی برادری کے ساتھ ہے انکے حقوق کے حصول کے لیئے کسی بڑی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے اعلان کیا کہ گذشتہ دوسال قبل نیشنل پریس کلب کی ممبر شب نامعلوم کرکے نکالے گے عامل صحافیوں کی نہ ممبر شب بحال کردی گئی ھے بلکہ انکو میڈیا فیس ٹو میں پلاٹ بھی دیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اب نیشنل پریس کلب میں پسندوناپسند نہیں چلے گی منتخت باڈی نیشنل پریس کلب کے آئین میں حاصل اختیار کو صحافی برادری کے حق میں استعمال کریگی اور کسی دباو میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا ربجا نے سردار شوکت محمود کی قیادت میں ہمیشہ صحافی برادری کے وسیع تر مفاد میں ہمارا ساتھ دیا جس پر انکے شکر گزار ہیں ۔ربجا کے صدر سردار شوکت محمود نے کہا کہ صحافی برادری کے معاشی حقوق اور آذادی اظہار رائے پر کسی کو شب خون نہیں مارنے دیں گے۔ربجا صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کے لیئے پی ایف یو جےاور دوسری صحافی تنظیموں سے ملکر ہر اول دستے کا کر دار ادا کریگی۔آر آئی یو جے کے نو منتخب صدر عابد عباسی نے کہا کہ میڈیا انڈسٹری کی موجودہ صورتحال اور ورکز کے مسائل ح پلائی ہوئی دیوار بنکر حالات کا مقابلہ کرنا ہے۔ربجا ہمارا دست وبازو ہے۔اور ہمیشہ جدوجہد میں ہمارے شانہ بشانہ رہی ہے۔اے پی پی ورکرز یونین کے صدر شہزاد چوہدری نے کہا کہ ہم جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں میڈیا ورکرز اور صحافی ہماری اصل طاقت انکے معاشی حقوق اور دیگر مسائل کے لیئے پہلے بھی جدوجہد کی جدوجہد کا یہ لافانی سفر جاری وساری رہے گا ربجا جہد مسلسل کا نام ہے۔نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری خلیل راجہ نے کہا ہم نیک نیتی کے ساتھ صحافی برادری کے فوری حل طلب مسائل کے خاتمے کے لیئے کاوش کر رہے ہماری قیادت میڈیا ٹاون فیس ٹو کا دھرینہ مطالبہ پورا کرنے جارھی ہے انہوں نے کہ ہمیں اپنی قیادت کی اخلاص مندی اور ورکرز کے حقوق کے حصول کے لیئے مسلسل جدوجہد کی وجہ سے کامیابیاں مل رہی ہیں صحافی برادری کو اصل اور نقل کی پہچان کرکہ حقیقی قیادت کا ساتھ دینا ہوگا۔اس تقریب میں جڑواں شہروں کے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں آر آئی یو جے کے سیکرٹری طارق ورک ہزارہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر تیمور جدون سیکرٹری لقمان شاہ اے کے این ایس کے سابق صدر عامر محبوب چیئرمین ھزارہ جرنلسٹ وقار عباسی ایم ڈبلیو او کے صدر شیخ وحید سینئر صحافیوں مائرہ عمران خان گلزار ۔مدثر چوھدری شہزاد گلزار خان سید خالد گردیزی ۔ ارشد یوسفزئی راجہ جاوید اظہر اسحاق فیا ض خان شکیل پسوال اسد جعفری سردار نثار تبسم سردار وقار ۔۔جعفر علی بلتی چوھدری وحید رسول وقار خان یوسفزئی نیاز حیدری۔نقاش عباسی یاسر محمود عباسی حاجی وحید۔ شکیل احمد بابرحسین۔حاجی داوود۔ اشعر چوھدری۔ عقیل شاہ نیاز حیدری انور چوھدری۔عمار یاسر۔طاھر کیانی ۔سردار سجاد خان شہراز راٹھور محی الدین ڈار باسط خان شفیق بٹ۔طاھر خان نعمان صادق ۔راجہ ابرار۔ عاطف خان ۔عظمت خان۔ نعمان بشیر یاسر ثاقب راٹھور جاوید ملک اور دیگر نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر اے کے این ایس کے نو منتخب صدر امجدچوھدری سیکرٹری فنانس جاوید اقبال سیکرٹری اطلاعات نثار کیانی اور ممبر ایگزیکٹو اعجاز خان کو ھار پہنائے گے اور گلدستے پیش کیئے گے۔
