اریب احمد مختار نے گلگت شہر کو پلاسٹک فری بنانے کیلئے مجسٹریٹس اور میونسپل فورس پر مشتمل ٹیموں کو کاروائیاں تیز کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی،

Spread the love

گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے گلگت شہر کو پلاسٹک فری بنانے کیلئے مجسٹریٹس اور میونسپل فورس پر مشتمل ٹیموں کو کاروائیاں تیز کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی، پلاسٹک کے شاپرز کو قبضے میں لیکر رپورٹ کریں، تاجر تنظیمیں ضلعی انتظامیہ کے تعاون کریں، شہر کو پلاسٹک فری بنانے کیلئے کمشنر گلگت ڈویژن کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں، تاجر حضرات متبادل ماحول دوست کپڑوں کے تھیلوں کیاستعمال کو فروغ دیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز شہر کے مختلف مارکیٹوں میں پلاسٹک کے تھیلوں کے سٹاک کے معائینہ کے دوران تاجروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے جانب سے پلاسٹک پر پابندی کے حکم پر ہر صورت عملدرآمد کریں گے۔ بعد ازاں انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تاجر تنظیموں کے جانب سے ضلعی انتظامیہ کے خلاف میڈیا مہم سمجھ سے بالا تر ہے حالانکہ عدالت نے بھی پلاسٹک پر پابندی کے ضلعی انتظامیہ کے موقف کی تائید کی ہے۔ پلاسٹک پر پابندی ہر حال میں یقینی بنائیں گے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں گلگت ضلع کو پلاسٹک فر ی بنانے کیلئے سیکٹر مجسٹریٹس اور میونسپل فورس پر مشتمل چھاپہ مار ٹیمیں روزانہ کاروائیوں میں مصروف ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں