گلگت (پ ر) قصائیوں کے خلاف میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم کی بڑی کاروائی، ایک درجن قصائیوں پر ناقص صفائی، زائد منافع خوری اور سرکاری نرخنامہ پر عملدرآمد نہ کرنے جرمانے عائد کردئے، جمعہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے خصوصی ہدایات پر میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم نے میونسپل فولیس فورس کے جوانوں کے ہمراہ جوٹیال، خومر، یاد گار چوک، ایئرپورٹ بازار، آر سی سی پل، پر انا پل، سبزی منڈی اورپونیا ل روڈ واقع قصائیوں کے دکانوں کا چھاپے مارے، کاروائیوں کے دوران، ناقص صفائی، سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرکے زائد قیمتوں کی وصولی پر 12 قصائیوں پر جرمانے اور 6 قصائیوں کو آئندہ کیلئے محتاط رہنے کیلئے نوٹسز جاری کئے۔ میٹ انسپکٹر نے میڈیا کو بتا یا کہ عوامی شکایات پر فوری گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ شواہد کی بنیاد پر موقع پر کاروائی کی جاتی، انہوں نے قصاب برادری سے کہا کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، خود کو مشکل نہ ڈالیں۔
