وزیراعظم نے 14 معاونین کی بلامعاوضہ کام کرنیکی درخواست منظور کرلی

Spread the love

معاونین نے وزیراعظم شہباز شریف سے کہا تھا کہ وہ عوام کی خدمت کے جذبے سے کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق ‏وزیراعظم شہبازشریف نے 14 معاونین کی بلامعاوضہ کام کرنے کی درخواست منظور کرلی۔وزیر اعظم کے ترجمان کے مطابق معاونین نے وزیراعظم شہباز شریف  سے کہا تھا کہ وہ عوام کی خدمت کے جذبے سے کام کرنے کے خواہش مند ہیں وہ اس مشکل صورتحال میں بلامعاوضہ خدمات انجام دیں گے جسے وزیراعظم نے منظور کرلیا۔بلا معاوضہ کام کرنے کی  درخواست دینے والے  معاونین  درخواست گزاروں میں  خصوصی میں شزہ فاطمہ خواجہ، سینیٹر حافظ عبدالکریم ، جنید انور چوہدری ،شیخ فیاض الدین، رومینہ خورشید عالم،  رانا مبشراقبال، صادق افتخار،  ملک محمد احمد خان،روبینہ عرفان،  ملک عبدالغفار ڈوگر ، سردار شاہ جہاں یوسف،  فہد ہارون،  سابق سفیر محمد صادق،  ملک نعمان لنگڑیال شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں