
اولڈہم (عارف چوہدری)
زندگی موت کا اختیار آللہ تعالیٰ کے اختیار ہے ہم اس حقیقت سے چشم پوشی نہیں کر سکتے کہ ہر جاندار شئے نے موت کا ذائقہ ہر صورت چکھنا ہے ۔ انتہائی شفیق ملنسار اور غریب پرور شخصیت کے حامل میرپور کے نواحی علاقے کاکڑہ ٹاؤن سے بھاری اکثریت سے کونسلر منتخب ہونے والے راجہ محمد منیر نذیر خالق حقیقی سے جا ملے آج لاہور کے نجی ہسپتال میں گلے کا کامیاب آپریشن ہوا لیکن حرکت قلب بند ہونے سے عارضی دنیا چھوڑ گئے انکی ناگہانی موت پر رفقا دوست احباب پسماندگان انتہائی افسردہ اورغم سے نڈھال ہیں۔ سیاسی سماجی کاروباری شخصیات راجہ مقصود حسین کاکڑوی ، ممتاز صحافی عارف چوہدری ، راجہ صغیر کاکڑوی ، محمد فیاض بشیر ،چوہدری محمد اسحاق، ندیم ذوالفقار چوہدری ، چوہدری اقبال، جاوید اقبال مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر ، راجہ مروت حسین ,کونسلر شاہد مشتاق ، سابق مئیر عتیق الرحمٰن ، غزالہ رانا ، ڈپٹی مئیر ڈاکٹر زاہد چوہان ، راجہ امجد حسین ، نسیم خان ، مولانا عبد الشکور قادری، کونسلرز محمد الیاس ، شعیب اختر ، فدا حسین راجہ نجابت حسین سابق لیڈر ، عروج شاہ – کونسلر نائلہ ابراھیم راجہ صغیر و دیگر نے راجہ محمد منیر کے بھائیوں راجہ شبیر کاکڑوی راجہ تنویر کاکڑوی راجہ قدیر راجہ ظہیر کاکڑوی راجہ کبیر کاکڑوی سے دلی تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ الٰہی میں دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے کے ساتھ شفاعت و دیدار حبیب کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نصیب کرے (آمین ثم آمین)