ضمنی الیکشن کیلئے چوہدری نثار اور مصطفیٰ کمال کے کاغذات نامزدگی منظور

Spread the love

خیال رہے کہ یہ تمام نشستیں تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کی جانب سے استعفوں کے بعد خالی ہوئی ہیں۔

راولپنڈی(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق قو می اسمبلی میں ضمنی انتخابات کے لیے چوہدری نثار  اور مصطفیٰ کمال کےکاغذات نامزدگی منظور  ہوگئے۔این اے 59 راولپنڈی سے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیےگئے۔ادھر کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 میں ضمنی الیکشن کے لیے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار مصطفیٰ کمال کےکاغذات نامزدگی منظور بھی کرلیےگئے۔ان کے علاوہ این اے 256 میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار عماد الدین کےکاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیےگئے۔دوسری جانب  این اے 247 میں ضمنی الیکشن کے لیے تحریک انصاف کے آفتاب صدیقی کےکاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیےگئے۔خیال رہےکہ یہ تمام نشستیں تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کی جانب سے استعفوں کے بعد خالی ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں