پارٹی قیادت آج ہونے والے اس ورکر کنونشن کو دیکھ لے کہ عوام کس کے ساتھ ہے ٹکٹ کا فیصلہ میرٹ پر کیا جائے,مہر ارشاد حسین کاٹھیا

Spread the love

ساہیوال ہڑپہ چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف: پارٹی قیادت آج ہونے والے اس ورکر کنونشن کو دیکھ لے کہ عوام کس کے ساتھ ہے ٹکٹ کا فیصلہ میرٹ پر کیا جائے آنے والے تمام شرکاء کا شکریہ
مہر ارشاد حسین کاٹھیا

مہر ارشاد حسین کاٹھیا کسی ٹکٹ کا محتاج نہیں عوام کا یہ جم غفیر ان کے ساتھ ہے ہم نہ بکیں گے نہ جھکیں گے مقررین کا ورکر کنونشن کے شرکاء سے خطاب
جی ہاں ٹکٹ ہولڈ اور امیدوار حلقہ پی پی 198 مہر ارشاد حسین کاٹھیا کی زیر سرپرستی ہونے والے ورکر کنونشن بمقام شرقی بائی پاس ہڑپہ اسٹیشن جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس کنونشن کے میزبان اور چیف گیسٹ مہر ارشاد حسین کاٹھیا تھے اس ورکر کنونشن میں مہر ضمیر حسین کاٹھیا۔ امجد حسین کاٹھیا۔احمد بخش کاٹھیا ۔مہر پرویز کاٹھیا۔علی شیر کاٹھیا ۔مہررب نواز کاٹھیا ۔بہاول شیر تلہ۔سابقہ ناظم یونین کونسل دادڑہ بالا محمد علی گجر ۔مہر احمد حسین کاٹھیا ۔مہر سلطان علی کاٹھیا نمبر دار۔حسن بشیر کاٹھیا ۔راشد نمبردار 185۔سعید احمد نمبر دار 185۔شہباز خان مردانہ ۔اسلم خان مردانہ۔حاجی محمد شریف گجر۔مہر فرخ کاٹھیا ۔فرحان نرگانہ۔ علی رحمان کاٹھیا ریلیوں کی شکل میں پنڈال پہنچے اس کے علاوہ سگھلہ ۔شیرازی۔فتیانہ۔موہل۔کاٹھیابرادری کے لوگ بھی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پہنچے ورکر کنونشن پہنچنے پر ہڑپہ اسٹیشن سے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سنیئر وائس پریزیڈنٹ پی ٹی آئی ضلع ساہیوال ڈاکٹر محمد حسین۔صدر پی ٹی آئی ہڑپہ ڈاکٹر محمد امجد ملک۔چیئرمین ڈویلپمنٹ کمٹی غلام دستگیر کھوکھر ۔ملک شفیق انجم۔شاہد جاوید گجر۔چوہدری طارق حبیب ۔انجمن تاجران کے صدر میاں طارق جاوید احمد حسن جٹ۔خاوریونس سدھو۔چوہدری عمران بھلر۔نے آنے والے مہمانوں کا استقبال کیا تقریب باقائدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد مقرین نے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو قائد اعظم کے بعد اگر لیڈر ملا ہے تو وہ عمران خان ہے ملک پر مسلط یہ چور لٹیروں کا ٹولہ انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کے لیے مختلف ہیلوں بہانوں سے کام لے رہا ہے افسوس تو اس بات کا کہ ہمارے ادارے بھی ان کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں مقررین نے کہا کہ اب عوام باشعور ہوچکی ہے اور اب اقتدار عوام کے حقیقی نمائندوں کا ہو گا مقرین کا یہ کہنا تھا کہ مہر ارشاد حسین کاٹھیا کسی ٹکٹ کا محتاج نہیں عوام کا یہ جم غفیر ان کے ساتھ ہے ہم نہ بکیں گے نہ جھکیں گے ہم اس مرد مجاہد کے ساتھ کھڑے ہیں مقررین میں سابقہ ایم پی اے میجر غلام سرور بھی شامل تھے ورکر کنونشن کے مہمان خصوصی اور امیدوار حلقہ پی پی 198 مہر ارشاد حسین کاٹھیا نے کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق اس حلقہ میں آباد ایک گھرانے اور خاندان سے ہے جس نے پاکستان کی بقا کی جنگ لڑی انگریز کے دیے جانے والے لالچ زمینوں اور پیسوں کی بجائے غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی قوم کی آزادی پر کوسمجھوتہ نہیں کیا ہمارے بڑوں نے جیل کو قبول کیا انگیریز سرکار کے آگے جھکے نہیں اب ہم کیوں جھکیں گے کیوں بکیں گے ہم عمران خان کے سپاہی ہیں میں اد حلقہ کی ٹکٹ کا فیصلہ اللہ اور عمران خان پر چھوڑتا ہوں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں اتنا ضرور کہوں گا کہ پارٹی آج کے ہونے والے کنونشن کو دیکھ لے کہ عوام کیا چاہتی ہے مہر ارشاد حسین کاٹھیا نے کنونشن میں شریک ہونے والے تمام لوگوں برادریوں کا شکریہ ادا کیا آنے والے مہمانوں کے لئے ریفریشمنٹ کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں