آزادی کی قدر کرنے والوں کو کشمیر کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،محمد زین اللہ خان

Spread the love

دنیا کو آگ میں دھکیلنے کی سازش ہو رہی ہے۔معروف سیاسی و کاروباری شخصیت

قطر(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف سیاسی و کاروباری شخصیت محمد زین اللہ خان نے کہا کہ آزادی کی قدر کرنےوالوں کو کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیر میں انسانی حقوق کیخلاف ورزی کا نوٹس لے کشمیر میں بے گناہ قتل عام انسانیت کی تذلیل ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہونا وقت کی اشد ضرورت ہے کیونکہ دین اسلام ہمیں مظلوم کا ساتھ دینے کی ترغیب دیتی ہے۔ سیاسی و کاروباری شخصیت محمد زین اللہ خان نے بین الاقوامی اردو گلوبل میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ دنیا کو آگ میں دھکیلنے کی سازش ہو رہی ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کے اداروں سے پرزور مطالبہ ہے کہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی پر آواز اٹھائیں تا کہ کشمیری عوام کو ہندوستان کی غلامی سے آزادی مل سکے کیونکہ آزادی کشمیری عوام کا حق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں