سیاسی و سماجی خاتون راہنما پروین غازی نے اپنے ایک بیان میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ناقص کارکردگی پر سولات اٹھادئے،

Spread the love

گلگت(پ ر) گلگت بلتستان کی سیاسی و سماجی خاتون راہنما پروین غازی نے اپنے ایک بیان میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ناقص کارکردگی پر سولات اٹھادئے، ادارہ اپنے مقاصد سے ہٹ چکا ہے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محکمہ مراعات کی حد تک محدود ہوگیا ہے مشہ بروم ٹورز کے خلاف جلد تحقیقات مکمل کرکے کمپنی کو کام کرنے کی اجازت دی جائے کیونکہ کمپنی بند ہونے سے سینکڑوں ملازمین کاروزگار کا مسئلہ درپیش ہوا ہے واقعے میں رینٹ اے کار کے مالکان بھی برابر کے زمہ دارہیں۔ شفاف انداز میں قانونی تقاضے پورے کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ شہر میں دو نمبر اور غیر قانونی گاڑیوں کی بہتاب ہے ٹریفک شدید متاثر ہے جگہ جگہ کم عمر اور ناتجربہ ڈرائیور شہریوں کی زندگیوں کوخطرے میں ڈالے ہوئے ہیں کوئی پرسان حال نہی،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ادارہ کے نااہلی کی وجہ سے آئے روز ٹریفک حاثات میں اضافہ ہورہا ہے جوکہ لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ نئے سیکریٹری سے امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ ادارے کا قبلہ سیدھا کریں گے حکومت کو چاہیے محکمہ ایکسائز میں اصلاحات نافذ کرے ٹرانپورٹیشن قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرانے کیلئے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ٹاسک دیا جائے، جو ٹاسک مکمل نہی کرے گا۔اسے محکمہ سے آوٹ کیا جائے کالے۔ انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ کئی دفعہ ایکسائز پولیس نے بدتمیزی کی ہے حالانکہ انکو معلوم ہے کہ میں ایک سماجی و سیاسی ورکر ہوں اس کے باوجود کالے شیشے کے نام پرتنگ کیا جاتا ہے میرے ساتھ ایسا ہورہا ہے تو دیگر فیملیز کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہونگے انہوں نے کہا کہ کالے شیشوں کے نام پر گاڑیوں پر جرمانوں سے مسائل حل نہی ہوتے،ایکسائز پولیس ٹرانسپورٹرز اور گاڑیوں کی فٹنس چیک کرنے کی بجائے معزز شہریوں کو تنگ کرنا بند کریں۔ ایکسائز پولیس کمسن اورعمر ڈرائیوروں کیخلاف کاروائی کرے، نان پروفیشنل ڈرائیوں کو گاڑیاں چلانے پر پابندی عائد کی جائے۔پروین غازی نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ راوپنڈی روڈ پر چلنے والے تمام ٹرانسپورٹرز کمپنیوں پر فٹنس اور دیگر قانونی تقاضوں پورا ہونے تک پابندی عائد کریں کھٹارہ اور ناکارہ مسافر گاڑیوں کو انڈرگراونڈ کیا جائے۔جس ضلع میں ٹریفک حادثہ رونما ہونے کی صورت میں اس ضلع کا ڈپٹی ڈائیریکٹر E%T متعلقہ کمپنی کا ذمہ دار سے جواب طلب کیاجائے اور شفات تحقیقات کے بعد سخت سے سخت سزا دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں