سکول کے این ایس بی فنڈ کو بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کیا جائے۔میٹنگ میں اظہار خیال
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق شیخوپورہ سکولوں میں بچوں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی مار نہیں پیار کے نعرے کو لازم قرار دیا جائے۔چیئرپرسن چائیلڈ پروٹیکشن پنجاب میڈم سارا احمد کی ہدایت پر فوکل پرسن شیخوپورہ چائیلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب رانا خضر حیات کی ایجوکیشن کمپلیکس میں ماہانہ میٹنگ میں اظہار خیال محکمہ ایجوکیشن کمپلیکس میں منعقد میٹنگ میں ضلع بھر کے ڈی اوز و ڈپٹی ڈی اوز میل فی میل نے شرکت کی رانا خضرحیات نے کہا کہ تمام سکولوں کے اساتذہ اکرام کو فوری ہدایت کی جائے کہ بچوں کے ساتھ شفقت پیار سے پیش آئیں بچوں کو روزانہ کی بنیاد پر اسمبلی میں موٹیویشن دی جائے کہ آپ کے والدین ہی آپ کے اچھے دوست اور کزن ہیں کسی غیر مطلقہ عورت و مرد سے ہرگز کچھ لے کر نہ کھائیں اور نہ ہی ان سے گفتگو کریں بچوں کے تحفظ کے حوالے سے اگائی مہم کو فوری طور پر ضلع بھر کے گورنمنٹ و پرائیویٹ سکولوں میں منعقد کئیے جائیں مزید کہا کہ ہر سکول میں ہیڈ اک فوکل پرسن نامزد کرئے جو بچوں کو چائیلڈ پروٹیکشن بیورو اور اس کی ہلپ لائن 1121 کے بارے میں آگاہ کرئے گا میٹنگ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ سکول کے این ایس بی فنڈ کو بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا جائے غریب یتیم بے سہارا بچوں کو اس فنڈ سے یونیفارم کتابیں لے کردئیں ان کو محسوس نہ ہو کہ ہم غریب ہیں ان کی ضروریات کا خاص خیال رکھا جائے رانا خضرحیات نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سکولوں میں بچوں کی پہنچ پر چائیلڈ کمپلینٹ باکس نصف کئیے جائیں اور اس پر ہلپ لائن نمبر1121 آویزں کی جائے اور کمپلینٹ باکس کو ہفتہ وار سکول کی ہیڈ یا نامزد فوکل پرسن کھولے اور کمپلین کورجسٹر میں درج کر کہ فوری ایکشن لے اور سکول کی اندرونی و بیرونی دیوار میں بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے تربیتی فلیکس چائیلڈ پروٹیکشن بیورو جس پر ہیلپ لائن نمبر 1121آویزں ہو اس کو فوری طور پر سکول میں لگائی جائیں بچوں کے سنگین واقعات پر قابو پانے کیلئے سکول وین و رکشہ ڈرائیور کا نام نمبر سکول میں نوٹ رکھیں ۔رانا خضرحیات فوکل پرسن شیخوپورہ نے مزید کہا کہ گورنمنٹ و پرائیویٹ گرلز سکولوں میں چھٹی جماعت سے کلاس دہم تک آبایا پہنا لازمی کیا جائے اور گرلز سکولوں میں کسی فنکشن میں مرد احضرات کو مہمان خصوصی نہ بنایا جائے اور نہ ہی بچیوں سے مرد احضرات کا استقبال کروایا جائے اگر کسی سکول کی کوئی ایسی شکائیت موصول ہوئی تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے مزید رانا خضرحیات فوکل پرسن شیخوپورہ چائیلڈ پروٹیکشن بیورو نے کہا کہ جن سکولوں میں بچیاں بچے اکھٹے پڑتے ہیں ان کی تفریح کا ٹائم الگ الگ کیا جائے تاکہ بچوں کے واقعات میں کمی آسکے۔
