تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کا ضامن ہے۔ڈاکٹر امیر اللہ مروت

Spread the love

تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوارتی ہے۔چیئرمین این سی ایچ ڈی پاکستان

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق این سی ایچ ڈی پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر امیر اللہ مروت نے کہا کہ تعلیم ہر انسان چاہے وہ آمیر ہو یا غریب مرد ہو یا عورت کی بنیادی ضرورت میں سے ایک ہے یہ انسان کا حق ہے جو کوئی اس سے نہیں چھین سکتا اگر دیکھا جائے تو انسان اور حیوان میں فرق تعلیم ہی کی بدولت ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول، کالج، یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تمیز اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تا کہ انسان اپنے معاشرتی روایات اور قتدار کا خیال رکھ سکے۔این سی ایچ ڈی پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر امیر اللہ مروت نے بین الاقوامی اردو گلوبل میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوارتی ہے اس لئے تعلیم کے حصول پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا بنیادی حق ہے انہوں نے کہا کہ والدین سے بھی مطالبہ ہے کہ اپنے بچوں کو اپنے قریبی اسکول، کالج میں داخل کروائیں بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہیے.انہوں نے مزید کہا کہ این سی ایچ ڈی ملک کی تعلیم بالخصوص پرائمری تعلیم کی ترقی کیلئے ہر وقت کوشاں ہے اور ہمیشہ کوشاں رہے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں