فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کا فوڈ ٹیکنالوجسٹ سمیراحسن اور میونسپل فورس کے جوانوں کے ہمراہ بیکری بنانے والے فیکٹرویوں پرزبردست کریک ڈاون

Spread the love

گلگت (پ ر) فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کا فوڈ ٹیکنالوجسٹ سمیراحسن اور میونسپل فورس کے جوانوں کے ہمراہ بیکری بنانے والے فیکٹرویوں پرزبردست کریک ڈاون، ناقص صفائی اور زائدالمیعاد اشیائے استعمال کرنے پر بھاری جرمانوں کے ساتھ آئندہ کیلئے محتاط رہنے کا نوٹسز بھی تھمادئے، حفظان صحت کے عین اصولوں کے تحت ہی بیکری اشیائے بنائیں جائیں، بصورت دیگر بیکری مالکان کے خلاف پیور فوڈ ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے جانب سے جاری ہدایات پر ہر حال میں عملدرآمد کیا جائے گا، ناقص صفائی پر مالکان کی سخت سرزنش کی جائے گی، کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے اپنے ایمان کو مکمل کرنے کیلئے ہم سب کو صفائی کا خاص خیال رکھنا ہوگا واضح رہے ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ کے قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر اور اسکی ٹیم عوامی شکایات کے ازالے کیلئے گرانفروشوں، تجاوزات اور فٹ پاتھ مافیا کے خلاف برسر پیکار ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں