اسٹینو گرافرز پچھلے 19 سال سے جائز حقوق اور پروموشن سے محروم ہے

Spread the love

سیف اللہ برادران نے ہمیشہ عوامی مسائل کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔

غزنی خیل(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق سیف اللہ برادران نے نگران صوبائی حکومت سے خیبر پختونخواہ کی ڈسٹرکٹ کورٹس میں تعینات اسٹینو گرافرز کے جائز حقوق دینے اور سکیل وائز پروموشن دینے پر زور دیا۔سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان سے ڈسٹرکٹ کورٹس میں تعینات اسٹینو گرافرز نے اپنے مطالبات حل کے لئے درخواست دینے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈسٹرکٹ کورٹس میں تعینات اسٹینو گرافرز نے سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان سے درخواست کی کہ خیبر پختون خواہ کی ڈسٹرکٹ کورٹس کے کلاس فور سے لیکر ججز تک پروموشن دینے دینے کے لئے قانون موجود ہے ۔تاہم صرف اسٹینو گرافرز ہے جو پچھلے 19سال سے جائز حقوق اور پروموشن سے محروم ہے جس سے اسٹینو گرافرز میں مایوسی اور بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔انہوں نے سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان سے مطالبہ کیا کہ ان کے جائز مطالبات کے حل کے لئے حکومتی فورم پر آواز اٹھائیں جائے۔سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان نے اسٹینو گرافرز کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سیف اللہ برادران نے ہمیشہ عوامی مسائل کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کے پی کے ڈسٹرکٹ کورٹس میں تعینات اسٹینو گرافرز کے جائز مطالبات اور پروموشن کے لئے حکومتی سطح پر آواز اٹھائیں گے ۔مزید کہا کہ چونکہ وہ خود ایک سرکاری افسر رہ چکے ہیں اس لئے ان کی ہمدردیاں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہیں۔انہوں نے حکومت اور دیگر متعلقہ حکام سے عدالتوں میں تعینات اسٹینو گرافرز کو پروموشن دینے کی اپیل کی ہے۔تاکہ ڈسٹرکٹ کورٹس کے اسٹینو گرافرز میں پائی جانے والی مایوسی کا خاتمہ ہوسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں