سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و چیئرمین GB لوکل کونسل بورڈ سبطین احمد نے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں عوامی شکایات پر فوری کتا مار مہم کا حکم دے دیا

Spread the love

گلگت (پ ر) سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و چیئرمین GB لوکل کونسل بورڈ سبطین احمد نے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں عوامی شکایات پر فوری کتا مار مہم کا حکم دے دیا، چیف آفیسران اپنے اپنے اضلاع میں میونسپلٹیز اور یونین سطح پر کتا مار مہم شروع کرکے رپورٹ دیں، آوارہ کتا مار مہم کا آغاز عوامی شکایات پر کی جارہی ہے کیونکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی غرض سے آوارہ کتا مار مہم بہت ضروری ہے منگل کے روز انہوں نے ڈائریکٹر گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ کے نام تحریری طور پر دئے گئے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ آئے روز عوامی شکایات کے پیش نظر تمام اضلاع میں آوارہ کتا مار شروع کرنے کی ضرورت ہے آوارہ کتوں نے سکول جانے والے طلباو طالبات، کم سن بچوں، پیدل چلنے والے راہگیروں بالخصوص خواتین اور بچوں پر حملہ آور ہونے کی شکایات ہیں جسکی وجہ سے شہری بہت پریشان ہیں،جبکہ مال مویشیوں بھی آوارہ کتوں کے نشانہ بن چکے ہیں، آوارہ کتے انسانی زندگی کیلئے خطرہ بن جائے انکی تلفی وقت کی ضرورت ہے۔ بعد ازاں ڈائریکٹر جی بی لوکل کونسل بورڈ حاجی ذوالفقار احمد نے تمام ضلع و میونسپلٹیز کے چیف آفیسران کو تحریری طور پر احکامات دیے ہیں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں آوارہ کتوں کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کرکے ادارے کو رپورٹ کریں، واضح رہے عوامی شکایات چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر نے میونسپل ایریا میں آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے پہلے ہی شوٹنگ کا شیڈول جاری کردیاتھا جوکہ یکم فروری سے 28 فروری تک جاری رہے گی۔ا نہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ گلگت کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 28فروری تک اپنے اپنے علاقوں میں پالتو کتوں، جانووروں، اور بچوں کی حفاظت کریں تاکہ کسی بھی قسم کی حادثہ رونما نہ ہوسکے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہری بلدیہ شوٹرز اور GBWMC کے سٹاف کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، تاکہ شوٹنگ کے بعد کتوں کو فور ی طور پر ٹھکانے لگایاجاسکے، اور صفائی برقرار رکھنے میں مدد مل سکے۔ یا د رہے بلدیہ شوٹرز آوارہ کتوں کے خلاف کتا مار مہم کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں